ریاض۔14 فروری(اے پی پی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض کے قصر الحکم میں 338ارب ریال لاگت کے منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان موجود تھے۔ ترقیاتی منصوبوں سے ریاض میں زندگی کا معیار بلند ہوگا۔2830منصوبوں پر 338ارب ریال کی لاگت بتائی گئی ہے۔ ان میں سے 931منصوبے مکمل ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 19تعلیمی منصوبے، …
شاہ سلمان نے 338ارب ریال لاگت کے منصوبوں کا افتتاح کردیا

مزید خبریں
ریاض۔14 فروری(اے پی پی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض کے قصر الحکم میں 338ارب ریال لاگت کے منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان موجود تھے۔ ترقیاتی منصوبوں سے ریاض میں زندگی کا معیار بلند ہوگا۔2830منصوبوں پر 338ارب ریال کی لاگت بتائی گئی ہے۔ ان میں سے 931منصوبے مکمل ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 19تعلیمی منصوبے، 7میڈیکل سٹیز اور بڑے اسپتال 14بجلی کے منصوبے،20نکاسی آب و سیلاب کے اخراج، 10رہائشی منصوبے ،66تجارتی و صنعتی منصوبے شامل ہیں جبکہ ریاض کے جنوب میں 315ہزار مربع میٹر کے رقبے پر جھیلیں بنائی جائیں گی۔ بڑے رقبے میں سپورٹس سٹیز کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔ علاوہ ازیں ریاض کو پارکوں اور آبشاروں کے ذریعے گرین سٹی میں تبدیل کیا جائیگا








