ایرانی وزیر خارجہ کا مغربی افریقہ کا دورہ

تہران ۔ 29 جولائی (اے پی پی) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے مغربی افریقہ کے چار ملکوں کا دورہ کیا ۔ دورے کے آخری مرحلے میں وہ مالی پہنچے، اس ملک کے وزیراعظم سے ملاقات میں مالی میں دہشت گرد اور انتہا پسند گروہوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں مالی کے …

تہران ۔ 29 جولائی (اے پی پی) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے مغربی افریقہ کے چار ملکوں کا دورہ کیا ۔ دورے کے آخری مرحلے میں وہ مالی پہنچے، اس ملک کے وزیراعظم سے ملاقات میں مالی میں دہشت گرد اور انتہا پسند گروہوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں مالی کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔ کہ ایرانی وزیرخارجہ، چار افریقی ملکوں کا اتوار سے شروع ہونے والا دورہ مکمل کر کے آج تہران واپس آ گئے۔ اس دورے میں وہ نائیجیریا، گھانا، گنی کوناکری اور مالی گئے۔ جہاں انھوں نے اس ملک کی اعلی شخصیات اور حکام سے ملاقاتیں کیں۔جواد ظریف کے ساتھ ممتاز ایرانی تاجروں اور صنعت کاروں کا ایک بڑا وفد بھی گیا تھا۔

Leave a Reply