اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ گزشتہ روز میں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جب کہا کہ وہ سعودی عرب میں کام کرنے والے 25 لاکھ پاکستانیوں کے ساتھ اپنوں جیسا سلوک کریں …
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے عوام کے دل جیت لئے ہیں وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ گزشتہ روز میں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جب کہا کہ وہ سعودی عرب میں کام کرنے والے 25 لاکھ پاکستانیوں کے ساتھ اپنوں جیسا سلوک کریں تو انہوں نے اس کے جواب میں کہا کہ انہیں سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھا جائے۔ وزیراعظم نے کہاکہ سعودی ولی عہد نے یہ کہہ کر پاکستان کے عوام کے دل جیت لئے۔








