وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا بیان

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2107 پاکستانی قیدیوں کی فی الفور رہائی کا حکم دیا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر …

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2107 پاکستانی قیدیوں کی فی الفور رہائی کا حکم دیا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے جس پر ہم سعودی ولی عہد کے بے حد شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ ہمارے لئے بہت بڑی خبر ہے بہت سے پاکستانی خاندان جو عرصہ دراز سے درخواست کررہے تھے آج ان کی سنی گئی ہے۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ وہ اپنی اورپاکستان کی قوم کی طرف سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کر تے ہیں، اس خبر سگالی اقدام سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

مزید خبریں