وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ ملک کے بڑے تجارتی شہر کراچی میں 29 ہزار پاکستانی حجاج کرام کی امیگریشن کے انتظامات کو جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا، اس کے علاوہ لاہور اور اسلام آباد کے مراکز پر بھی امیگریشن کے عمل کو آسان بنانے کے حوالے سے مذاکرات کا عمل جاری …

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ ملک کے بڑے تجارتی شہر کراچی میں 29 ہزار پاکستانی حجاج کرام کی امیگریشن کے انتظامات کو جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا، اس کے علاوہ لاہور اور اسلام آباد کے مراکز پر بھی امیگریشن کے عمل کو آسان بنانے کے حوالے سے مذاکرات کا عمل جاری ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کو اپنے تفصیلی انٹرویو کے دوران نعیم الحق نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی قیادت کے حالیہ دورہ پاکستان کے موقع پر حال ہی میں پاکستان سے حج کی سعادت حاصل کرنے والوں کے لئے امیگریشن کے عمل کو آسان بنانے کے حوالے سے اتفاق رائے کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سہولت سے حجاج کرام زیادہ وقت ضائع کئے بغیر امیگریشن کا عمل بغیر انتظار کئے مکمل کریں گے اور اس سے ان کی سہولیات میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حج کی سعادت کے خواہشمند افراد کو سعودی عرب کے لئے محفوظ سفر اور امیگریشن کے دورانیہ اور انتظار کو کم کرنے کے حوالے سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ نعیم الحق نے کہا کہ وفاقی حکومت حج سیزن 2019ءکے دوران سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ جانے والے پاکستانی حاجیوں کے مسائل کے خاتمہ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

مزید خبریں