وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کا کامیاب 2 روزہ دورہ مکمل کر لیا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 18 فروری ۔وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کا نہایت کامیاب 2 روزہ دورہ مکمل کر لیا، اس دورہ نے سیاسی، سفارتی، اقتصادی، سرمایہ کاری، تجارتی، عوامی، دفاعی، سلامتی اور ثقافتی پہلوﺅں کی آئندہ کی سمت کے تعین کیلئے اعلیٰ سطح کے ڈھانچہ سے عبارت پاک۔سعودی تعلقات کے نئے باب کی بنیاد رکھی ہے۔ سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا …

اسلام آباد ۔ 18 فروری ۔وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کا نہایت کامیاب 2 روزہ دورہ مکمل کر لیا، اس دورہ نے سیاسی، سفارتی، اقتصادی، سرمایہ کاری، تجارتی، عوامی، دفاعی، سلامتی اور ثقافتی پہلوﺅں کی آئندہ کی سمت کے تعین کیلئے اعلیٰ سطح کے ڈھانچہ سے عبارت پاک۔سعودی تعلقات کے نئے باب کی بنیاد رکھی ہے۔ سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا قیام اس کے ذیلی نظام اور اسلام آباد میں کونسل کا افتتاحی اجلاس دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں سے روشناس کرنے کیلئے کلیدی اقدامات میں سے ایک ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دورہ کے دوران سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو اعلیٰ ترجیح حاصل ہوئی جیسا کہ سعودی عرب کی طرف سے 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا۔ دونوں اطراف نے متعدد شعبہ جات میں کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے۔ وزیراعظم نے سعودی جیلوں سے 2107 قیدیوں کی رہائی کیلئے فوری رضامندی پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان اور سعودی عرب نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جو الگ جاری کیا جا رہا ہے۔ مشترکہ بیان میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے تمام شعبہ جات میں دوطرفہ روابط میں پیشرفت کو سراہا گیا۔ سعودیہ کی جانب سے کرتارپور کوریڈور کھولنے کے بارے میں اقدام سمیت بھارت کو وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش کی تعریف کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں اطراف نے اس بات پر زور دیا کہ خطہ میں امن و استحکام کو یقینی بنانے اور تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے بات چیت واحد راستہ ہے۔ دونوں اطراف نے دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف روا رکھے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی پرزور مذمت کی۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جموں و کشمیر کے تنازعہ کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت کے بارے میں آگاہ کیا۔ بیان میں علاقائی امن و سلامتی کے وسیع تر امور اور اسلامی امہ کو درپیش چیلنجوں، بین العقیدہ ہم آہنگی، انسداد دہشت گردی اور دیگر امور سمیت بین الاقوامی ایشوز کے بارے میں دونوں ممالک کے مشترکہ مو¿قف کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم اور ولی عہد نے ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply