اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدربن عبداللہ بن محمد بن فرحان السعودنے ملاقات کی، سعودی عرب اور پاکستان کا فنون لطیفہ اور ثقافت کے شعبے میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا ،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات بالخصوص ثقافت کے شعبے میں باہمی تعاون اور اشتراک عمل کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات …
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدربن عبداللہ بن محمد بن فرحان السعود کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدربن عبداللہ بن محمد بن فرحان السعودنے ملاقات کی، سعودی عرب اور پاکستان کا فنون لطیفہ اور ثقافت کے شعبے میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا ،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات بالخصوص ثقافت کے شعبے میں باہمی تعاون اور اشتراک عمل کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سعودی ولی عہد اور ان کے وفد کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی دورہ دونوں ممالک میں تعلقات اور اشتراک عمل کی نئی راہیں کھول چکا ہے، سعودی عرب اور پاکستان متنوع ثقافتوں کے گہوارے ہیں، اس شعبے میں تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثقافتوں کے فروغ کے پروگراموں سے دونوں ممالک کے عوام مزید ایک دوسرے کے قریب آئیں گے، سعودی ثقافت میں پاکستانی عوام گہری دلچسپی رکھتے ہیں، ان مواقع میں اضافہ سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید گہرے ہوں گے،آرٹ اینڈ کلچر اقوام اور ممالک کو قریب لانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ثقافت قوموں کے تشخص کو مضبوط بنانے کے علاوہ انتہاءپسندی کی روک تھام کے لیے کام کرتی ہے۔وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان بھائی چارے کے رشتے میں بندھے ہیں، فنون لطیفہ اور ثقافت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدربن عبداللہ بن محمد بن فرحان السعود نے کہا کہ پاکستانی بھائیوںکی پرتپاک میزبانی اور والہانہ پن سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ انہو ں نے کہا کہ سعودی عرب میں اسلامی آرٹ میلہ کرنا چاہتے ہیں جس میں پاکستان کے نامور موسیقار اور فنکاروں کو مدعو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں ثقافت اور فنون لطیفہ کے شعبے میں تعاون کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔








