وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان انتہائی کامیاب رہا کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے اس دورے کو تاریخی بنانے میں ذاتی دلچسپی لی تھی۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران 20 ارب …

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان انتہائی کامیاب رہا کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے اس دورے کو تاریخی بنانے میں ذاتی دلچسپی لی تھی۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران 20 ارب ڈالر کے مختلف منصوبوں کے معاہدوں کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے جس سے ہماری ملکی معیشت کے فروغ میں مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر نے پاکستان ایک ابھرتی معیشت کے شہزادہ محمد بن سلمان کے ریمارکس کو سراہا اور سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں قید 2107 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے اقدام کو بھی خوش آئند قرار دیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اقتصادی مشکلات کے خاتمے کے لیے ملک میں بڑے پیمانے پر بیرونی سرمایہ کاری لانے کے لیے کوشاں ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر و مسلح افواج کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان پر پلواما حملے کے بے بنیاد اور جھوٹے الزمات لگا رہا ہے۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر رہا ہے اور انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں میں ملوث ہے جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیئے اور معصوم کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply