پاک بحریہ کے زیر انتظام ریجنل آرگنائزیشن فار میرین انوائرمنٹ پروٹیکشن سی ایریا ہائیڈرو گرافک کمیشن کا 8واں سہ روزہ اجلاس شروع ہوگیا

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) پاک بحریہ کے زیر انتظام ریجنل آرگنائزیشن فار میرین انوائرمنٹ پروٹیکشن سی ایریا ہائیڈرو گرافک کمیشن کا 8واں سہ روزہ اجلاس شروع ہوگیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے وائس چیف آف نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل کلیم شوکت تھے۔ اجلاس میں انٹر نیشنل ہائیڈروگرافک آرگنائزیشن اور ممبر ممالک اور پاکستان کی وزارت دفاع اور وزارت برائے منصوبہ بندی، ترقی اور …

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) پاک بحریہ کے زیر انتظام ریجنل آرگنائزیشن فار میرین انوائرمنٹ پروٹیکشن سی ایریا ہائیڈرو گرافک کمیشن کا 8واں سہ روزہ اجلاس شروع ہوگیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے وائس چیف آف نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل کلیم شوکت تھے۔ اجلاس میں انٹر نیشنل ہائیڈروگرافک آرگنائزیشن اور ممبر ممالک اور پاکستان کی وزارت دفاع اور وزارت برائے منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات کے نمائندگان نے شرکت کی۔اس موقع پر انٹرنیشنل ہائیڈرو گرافک آرگنائزیشن کے ڈائریکٹرریئر ایڈمرل مصطفی اپٹیس اور میری ٹائم سروے ٹیکنالوجیز کے صف اول کے صنعت کاروں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں نا ٹیکل چارٹنگ ، استعداد کا رمیں اضافے اور علاقائی ہائیڈروگرافک تعاون سے متعلقہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔ ہر ممبر ملک سروے کی حدود میں اضافے بارے جدید اور قابل اعتبار ذرائع سے بنائے گئے چارٹز پر مبنی قومی رپورٹ پیش کرے گا۔ یہ پلیٹ فارم ساحلی ممالک کی استعداد کار میں اضافے کا طریقہ کار وضع کرنے کا نادر موقع فراہم کرے گا۔ ریجنل آرگنائزیشن برائے میرین انوائر منٹ پروٹیکشن سی ایریا ہائیڈروگرافک کمیشن ، انٹرنیشنل ہائیڈرو گرافی آرگنائزیشن کے پندرہ ذیلی علاقائی تنظیموں میں سے ایک ہے جن کا مقصد دنیا بھر میں ہونے والی ہائیڈرو گرافک سر گرمیوں کو مر بوط بنانا اور جہاز رانی کی حفاظت کو فروغ دینا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply