اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ خطے اور عالمی سطح پر بدلتے ہوئے تناظر میں پارلیمنٹ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ یہ بات انہوں نے دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن برطانیہ کے پانچ رکنی پارلیمانی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جس نے منگل کو یہاں پارلیمنٹ ہاﺅس میں ان سے ملاقات کی۔ وفد میں ارکان …
ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کی دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن برطانیہ کے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ خطے اور عالمی سطح پر بدلتے ہوئے تناظر میں پارلیمنٹ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ یہ بات انہوں نے دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن برطانیہ کے پانچ رکنی پارلیمانی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جس نے منگل کو یہاں پارلیمنٹ ہاﺅس میں ان سے ملاقات کی۔ وفد میں ارکان پارلیمنٹ ناز شاہ، فیصل رشید، لارڈ روگن، جان ڈیویز اور امہ باسط شامل تھے۔ ملاقات میں دونوں اطراف نے باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان عوام کی ضرورتوں کو سمجھتی ہے، ہمیں ایک دوسرے کے تجربات اور مہارتوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وفد کو سینٹ کی تشکیل، آئینی کردار، کارکردگی اور کام کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ خواتین پاکستان کی قومی سیاست میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور عام انتخابات میں عام نشستوں پر بھی اب خواتین حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری عمل مضبوط ہو رہا ہے اور پاکستان کے عوام نے جمہوریت سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کیا ہے۔








