اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج وزیراعظم پاکستان عمران خان نے 20 کروڑ پاکستانیوں کی ترجمانی کی ہے کہ اگر امن کی بات کرو گے تو امن کی بات ہو گی، جنگ کی بات کرو گے تو جنگ کی بات ہو گی۔ وفاقی وزیر نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے واضح الفاظ میں …
وزیر اعظم عمران خان نے 20کروڑ پاکستانیوں کی ترجمانی کی ہے، شیخ رشید

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج وزیراعظم پاکستان عمران خان نے 20 کروڑ پاکستانیوں کی ترجمانی کی ہے کہ اگر امن کی بات کرو گے تو امن کی بات ہو گی، جنگ کی بات کرو گے تو جنگ کی بات ہو گی۔ وفاقی وزیر نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہے اور عمران خان نے ایک واضح پیغام دیا ہے کہ آج سارے ہندوستان کے مسلمانوں پہ جو ظلم وستم ڈھایا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ وہ مسئلہ کشمیر ہے جو اقوم متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہتا ہے، عمران خان نے واضح پیغام دیا ہے کہ ہم نے کوئی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں ہمارے لئے پاکستان زندگی ہے اور پاکستان موت ہے، اگر کسی نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو وہ آنکھیں نکال دی جائیں گی اور نہ پھر گھاس اگے گی نہ چڑیاں چہکیں گی اور نہ مندروں میں گھنٹیاں بجیں گی کیونکہ پاکستان مسلمانوں کا وہ قلعہ ہے جسے ساری دنیا کے مسلمان دیکھ رہے ہیں








