اسلام آباد/کوئٹہ 19فروری (اے پی پی )ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کوئٹہ کے ایگزیکٹو آفیسر ظفر محمود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کے روز پارلیمنٹ ہاو¿س …
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی کنٹونمنٹ بورڈ کوئٹہ کے ایگزیکٹو آفیسر ظفر محمود سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد/کوئٹہ 19فروری (اے پی پی )ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کوئٹہ کے ایگزیکٹو آفیسر ظفر محمود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کے روز پارلیمنٹ ہاو¿س میں ڈپٹی سپیکر سے ملاقات کی۔ملاقات میں کوئٹہ کنٹونمنٹ بورڈ کی تزئین وآرائش ،صفائی کے انتظامات اور جائیداد کی منتقلی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی اسپیکر نے ایگزیٹو آفیسر کوئٹہ کنٹونمنٹ بورڈ کے رہائشیوں کو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کرنے اور کنٹونمنٹ ایریا میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس مقصد کے لیے خطیر فنڈز مختص کیے جار ہے ہیں۔ا








