واشنگٹن۔21 فروری (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہے کہاکہ آئندہ ہفتہ شمالی کوریا کےرہنمائکم جانگ ان کے ساتھ ہونے والی ان کی ملاقات دونوں رہنماﺅں کے مابین آخری نہیں ہوگی بلکہ مستقبل میں ایسے مزید ملاقاتیں بھی ہوسکتی ہیں۔صدرٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے اس سمت میں بہت پیش رفت کی ہے اور آگے بڑھے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ …
ڈونلڈ ٹرمپ کم جونگ کے ساتھ مزید ملاقاتوں کےلئے پرامید

مزید خبریں
واشنگٹن۔21 فروری (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہے کہاکہ آئندہ ہفتہ شمالی کوریا کےرہنمائکم جانگ ان کے ساتھ ہونے والی ان کی ملاقات دونوں رہنماﺅں کے مابین آخری نہیں ہوگی بلکہ مستقبل میں ایسے مزید ملاقاتیں بھی ہوسکتی ہیں۔صدرٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے اس سمت میں بہت پیش رفت کی ہے اور آگے بڑھے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ ہمارے مابین آخری ملاقات ہوگی۔امریکی صدر نے کہاکہ اگر شمالی کوریا کی طرف سے امید کے مطابق بہتر اقدامات کئے جاتے ہیں تو انہیں اس پر عائد پابندی ہٹانے میں خوشی ہوگی۔ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی معاہدہ ہونے کی امید سے انکار نہ کرتے ہوئے کہاکہ شمالی کوریا اقتصادی طورپر مضبوط ہے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کے مابین 27 فروری کو و یتنام میں ملاقات ہو گی۔








