اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری حلیم عادل شیخ نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق بنی گالا میں ہونے والی ملاقات کے دوران سندھ کی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ سندھ میں پارٹی کے تنظیمی معاملات پر بھی بات …
وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری حلیم عادل شیخ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری حلیم عادل شیخ نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق بنی گالا میں ہونے والی ملاقات کے دوران سندھ کی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ سندھ میں پارٹی کے تنظیمی معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کے عوام تبدیلی کی راہ دیکھ رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سندھ کے عوام کی آخری امید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے وسائل کو بے رحمی سے لوٹا گیا۔ سندھ کے باسیوں کو بھوک، بیماری اور افلاس کے حوالے کر دیا گیا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ احتساب سے بھاگنے کے لئے سیاست کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ قوم کی لوٹی گئی دولت ہضم نہیں ہونے دیں گے۔








