نیویارک۔ 23 فروری (اے پی پی)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان صورت حال انتہائی پیچیدہ ہے‘ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘ امریکہ مقبوضہ کشمیر میں انتہائی خطرناک صورتحال پر بھارت اور پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کیلئے کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان …
پاکستان اور بھارت کے درمیان صورت حال انتہائی پیچیدہ ہے‘ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ

مزید خبریں
نیویارک۔ 23 فروری (اے پی پی)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان صورت حال انتہائی پیچیدہ ہے‘ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘ امریکہ مقبوضہ کشمیر میں انتہائی خطرناک صورتحال پر بھارت اور پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کیلئے کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان صورتحال خراب ہے‘ ہم اس قسم کی خطرناک صورتحال کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان صورت حال انتہائی پیچیدہ ہے‘ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کم وقت میں بہت بہتر ہوئے ہیں۔ پاک امریکا تعلقات پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات انتہائی کم وقت میں بہت زیادہ بہتر ہوئے ہیں اور پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات متوقع ہے۔








