واشنگٹن۔ 25فروری(اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں ٹھوس پیشرفت کے بعد چینی برآمدات پر ٹیرف میں مجوزہ اضافہ ملتوی کر دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اس امریکی اقدام شے دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ قبل ازیں چین کے سرکاری خبر رساں ادارے شنوا نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ چینی حکام …
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی برآمدات پر ٹیرف میں مجوزہ اضافہ ملتوی کر دیا

مزید خبریں
واشنگٹن۔ 25فروری(اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں ٹھوس پیشرفت کے بعد چینی برآمدات پر ٹیرف میں مجوزہ اضافہ ملتوی کر دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اس امریکی اقدام شے دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ قبل ازیں چین کے سرکاری خبر رساں ادارے شنوا نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ چینی حکام نے امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں ٹھوس پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔ امریکی صدر نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ وہ ریاست فلوریڈا میں ان کی رہائش مار اے لاگو میں چینی ہم منصب سے ملاقات کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور آئندہ دو ہفتوں میں چین کے ساتھ تجارتی تنازعات کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آسکتی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی اور چینی حکام کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حوالے سے بات چیت واشنگٹن میں چار روز جاری رہنے کے بعد اتوار کو ختم ہوئی ہے۔ قبل ازیں امریکی صدر نے 200 ڈالر مالیت کی چینی برآمدات پر محصولات میں یکم مارچ سے اضافہ کرنے کا اعلان کر رکھا تھا جس کے جواب میں چین نے بھی ایسے ہی اقدام کا اعلان کیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ یہ خوشخبری سنا رہے ہیں کہ اہم ڈھانچی جاتی امور بشمول املاک دانش کا تحفظ، ٹیکنالوجی کی منتقلی، زراعت، خدمات، کرنسی اور کئی دوسرے معاملات پر بات چیت میں ٹھوس پیش رفت ہوئی ہے۔چین کی طرف سے امریکی صدر کے چینی برآمدات پر محصولات عائد کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد میں التوا کا خیر مقدم کیا گیا ہے








