اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کا 40 واں اجلاس شروع

جنیوا ۔ 26 فروری (اے پی پی) سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کا 40 واں اجلاس شروع ہو گیا ہے۔جنیوا میں شروع ہونے والے انسانی حقوق کی کونسل کے اجلاس سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریش اور انسانی حقوق کی کمشنر میشل باچلیٹ نے خطاب میں درخواست کی کہ نسل پرستی، غیر ملکیوں سے نفرت اور عدم برداشت کے خاتمے کے …

جنیوا ۔ 26 فروری (اے پی پی) سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کا 40 واں اجلاس شروع ہو گیا ہے۔جنیوا میں شروع ہونے والے انسانی حقوق کی کونسل کے اجلاس سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریش اور انسانی حقوق کی کمشنر میشل باچلیٹ نے خطاب میں درخواست کی کہ نسل پرستی، غیر ملکیوں سے نفرت اور عدم برداشت کے خاتمے کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں۔ گوتریش نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے متعدد ممالک میں انسانی حقوق بری طرح پامال کیے جا رہے ہیں۔ دونوں رہنماﺅں نے دنیا میں غربت کے خاتمے کی کوششوں میں ہونے والی کامیابی کو بھی سراہا۔

مزید خبریں

Leave a Reply