اقوام متحدہ ۔ 27 فروری (اے پی پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل دہشت گرد گروہوں کی مدد کرتا ہے۔ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوترش کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروہوں منجملہ تحریرالشام یا جبہت النصرہ کو ہتھیار، پیسہ اور طبی امداد فراہم کی ہے تاکہ یہ گروہ …
اسرائیل دہشت گردوں کی حمایت کرتا ہے، انٹونیو گوترش

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 27 فروری (اے پی پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل دہشت گرد گروہوں کی مدد کرتا ہے۔ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوترش کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروہوں منجملہ تحریرالشام یا جبہت النصرہ کو ہتھیار، پیسہ اور طبی امداد فراہم کی ہے تاکہ یہ گروہ شامی عوام میں خوف و ہراس پیدا کر سکیں۔ اخبار نے لکھا ہے کہ گوترش کے دفتر نے یہ رپورٹ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں پیش کرنے کے لئے تیار کی ہے۔ اقوام متحدہ کی اس کونسل کا 44واں اجلاس گزشتہ پیر کو شروع ہوا جو 22 مارچ تک جاری رہے گا۔ اس رپورٹ میں اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں میں ایٹمی فضلہ دفن کئے جانے کے ذکر کے ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ شام نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے اس اقدام کے نتیجے میں جولان اور خاص طور سے جبل الشیخ کے قریب آباد لوگوں کی زندگی ریڈیو اکٹیو مواد سے متاثر ہو رہی ہے۔








