واشنگٹن ۔ یکم اگست (اے پی پی) خلائی تحقیق کا امریکی ادارہ ناسا ممکنہ طور پر زمین کی طرف رخ کرلینے والے ایک سیارچے کا مطالعہ کرنے کے لئے خلائی مشن 8 ستمبر کو روانہ کرے گا۔ اوسیرس ایکس نامی یہ خلائی مشن بنو نام کے سیارچے سے سیمپل لیکر 7 سال بعد ستمبر 2023ءمیں زمین پر واپس پہنچے گا۔ جس کے بعد اس سیارچے کی ساخت کا مطالعہ کیا …
ناسا ممکنہ طور پر زمین کی طرف رخ کرلینے والے سیارچے کا مطالعہ کرنے کے لئے خلائی مشن 8 ستمبر کو روانہ کرے گا

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ یکم اگست (اے پی پی) خلائی تحقیق کا امریکی ادارہ ناسا ممکنہ طور پر زمین کی طرف رخ کرلینے والے ایک سیارچے کا مطالعہ کرنے کے لئے خلائی مشن 8 ستمبر کو روانہ کرے گا۔ اوسیرس ایکس نامی یہ خلائی مشن بنو نام کے سیارچے سے سیمپل لیکر 7 سال بعد ستمبر 2023ءمیں زمین پر واپس پہنچے گا۔ جس کے بعد اس سیارچے کی ساخت کا مطالعہ کیا جائے گا۔ ناسا حکام کے مطابق زمین کے قریب سوریج کے گرد گردش کرنے والے اس سیارچے بارے حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ اس نے کسی نامعلوم وجہ کے باعث اپنا مدار تبدیل کرلیا ہے جس کے نتیجہ میں زمین کی کشش ثقل اسے اپنی طرف کھینچ سکتی ہے اور اگرچہ اس کا امکان 2700 میں ایک ہے لیکن یہ ڈیڑھ صدی بعد یعنی 2135 میں زمین کے ساتھ ٹکرا سکتا ہے ایسی صورت میں زمین بڑے پیمانے پر تباہی سے دو چار ہو سکتی ہے ۔








