ا اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کو برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کو سراہا ہے۔انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔ اتوار کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو برطانوی وزیر اعظم نے ٹیلی فون کیا۔ وزیراعظم عمران خان …
وزیراعظم عمران خان کو برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے ٹیلی فون‘ بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کی تعریف

مزید خبریں
ا اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کو برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کو سراہا ہے۔انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔ اتوار کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو برطانوی وزیر اعظم نے ٹیلی فون کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے انہیں پلوامہ واقعہ کے بعد کی صورتحال اورپاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کیا۔ برطانوی وزیراعظم نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کو سراہا اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے اس اقدام کو عالمی برادری میں بھرپور پذیرائی ملی ہے۔ تھریسامے نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ برطانیہ حالیہ صورتحال میں دونوں ملکوں سے رابطے میں ہے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزراء اعظم نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے ملک کے دورے کی دعوت بھی دی۔ ڈاؤننگ سٹریٹ کے ترجمان کے مطابق برطانوی وزیر اعظم نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھارت کے ساتھ کشیدگی میں کمی کرنے کے عزم کا خیرمقدم کیا’ دونوں رہنماوں نے تنازعہ کو حل کرنے کی ضرورت پر تبادلہ حیال کیا ۔ بر طانوی وزیر اعظم نے انسداد دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں کی حمایت کے لئے تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف پاکستان کو اقدامات کرنے پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے برطانیہ اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کے بارے میں اپنی عزم کا اعادہ کیا۔








