وفاقی وزیربرائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور کا مظفرآباد میں ریلی سے خطاب

مظفر آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیربرائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی عوام دفاع وطن کے لئے اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بھارت کی ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی پوری دنیا میں بے نقاب ہوچکی ہے۔ انہوں نے یہ بات مظفرآباد میں …

مظفر آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیربرائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی عوام دفاع وطن کے لئے اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بھارت کی ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی پوری دنیا میں بے نقاب ہوچکی ہے۔ انہوں نے یہ بات مظفرآباد میں پیر کو پاک فوج اور مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ایل و سی پر رہنے والے آزاد کشمیر کے عوام بڑے عزم اور حوصلے سے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کر رہے ہیں جس پرانہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارت کی ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ مودی نے پاکستان پر جارحیت کرکے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے مودی سرکار کی پاکستان کے خلاف جارحیت کا اصل پول کھول دیا ہے۔

Leave a Reply