عالمی جریدوں میں جے ایف 17 تھنڈر کی پہلی کامیاب ڈاگ فائیٹ کا چرچا

اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) عالمی جریدوں میں جے ایف 17 تھنڈر کی پہلی کامیاب ڈاگ فائیٹ کا چرچا ہونے لگا،بھارتی فضائیہ کو دھول چٹانے والی ایئر کومبیٹ میں پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر فائٹر جیٹ نے دنیا بھر میں اپنی دھاک بٹھا دی۔ ملٹری ایوی ایشن ویب سائٹ دی ایوی ایشنسٹ کے مطابق مگ 21 طیارہ جے ایف 17 کا پہلا شکار ہے۔ امریکی آن …

اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) عالمی جریدوں میں جے ایف 17 تھنڈر کی پہلی کامیاب ڈاگ فائیٹ کا چرچا ہونے لگا،بھارتی فضائیہ کو دھول چٹانے والی ایئر کومبیٹ میں پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر فائٹر جیٹ نے دنیا بھر میں اپنی دھاک بٹھا دی۔ ملٹری ایوی ایشن ویب سائٹ دی ایوی ایشنسٹ کے مطابق مگ 21 طیارہ جے ایف 17 کا پہلا شکار ہے۔ امریکی آن لائین جریدے بزنس انسائیڈر کے مطابق جیسے ہی میڈیا میں بھارتی مگ گرانے کی خبریں آئیں جے ایف 17 کی تیاری میں معاونت فراہم کرنے والی چین کی کمپنی کے شیئرز کی قیمت صرف 5 منٹ میں 10 فیصد بڑھ گئی۔بین الاقوامی میگزین دی ڈپلومیٹ کے مطابق پاکستان چین کی تکنیکی اور لاجسٹیکل معاونت کے بغیر پاکستان سالانہ 25 جے ایف 17 تیار کرسکتا ہے۔ خود بھارتی اپنے جریدے دی ڈیفنس ورلڈ میں یہ بتاتے ہیں کہ 2017 میں جب امریکہ نے پاکستان کو ایف 16 دینے پر حیلے بہانے بنائے تو اسی وقت پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر کو اپنا فرنٹ لائین فائیٹر جٹ بنانے کی ٹھان لی۔ مشرقی ایشیاء کے آن لائن جریدے آئی کون کے مطابق جے ایف 17 اپنی پہلی حقیقی لڑائی جیت گیا۔

Leave a Reply