صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ےاسمین راشدکی پنجاب میڈیکل کالج یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت

فیصل آباد ۔ 04 فروری (اے پی پی) صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر ےاسمین راشد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے 6ماہ کے دوران وہ کام کر دیئے ہیں جو گزشتہ حکومت کئی سالوں میں نہ کر سکی جن میں سے سب سے اہم کام ہیلتھ کارڈ کا اجراءہے جو 22فروری سے شروع ہو کر کامےابی سے جاری ہے جبکہ سب سے پہلے پنجاب کے پسماندہ علاقوں ڈیرہ غازی …

فیصل آباد ۔ 04 فروری (اے پی پی) صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر ےاسمین راشد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے 6ماہ کے دوران وہ کام کر دیئے ہیں جو گزشتہ حکومت کئی سالوں میں نہ کر سکی جن میں سے سب سے اہم کام ہیلتھ کارڈ کا اجراءہے جو 22فروری سے شروع ہو کر کامےابی سے جاری ہے جبکہ سب سے پہلے پنجاب کے پسماندہ علاقوں ڈیرہ غازی خان ، راجن پور، مظفر گڑھ میں کارڈز کی فراہمی کا عمل شروع کیا گیا ہے جس کے تحت 6لاکھ ہیلتھ کارڈ مستحق فیملیز کو اپریل تک تقسیم کئے جائیں گے جبکہ وسط اپریل کے بعد ننکانہ صاحب ، جھنگ ،اٹک ، راولپنڈی میں ےہ عمل شروع کیا جائے گا اس طرح چار چار اضلاع کر کے رواں سال کے آخر تک پنجاب کے تمام 36اضلاع میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کئے جائیں گے جن سے 72لاکھ فیملیز کو فائدہ ہو گا۔پیر کے روز پنجاب میڈیکل کالج یونیورسٹی فیصل ۱ٓباد کے سنڈیکیٹ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوںنے کہا کہ ایک ہیلتھ کارڈ کی قیمت 7لاکھ 20ہزار روپے سالانہ ہے جو ایک فیملی کو دیا جائے گا جس کے تحت پینل شدہ ہسپتالوں میں لوگ علاج کروا سکیں گے۔انہوںنے کہا کہ شہر کے باہر سے آنے والے مریضوں کو ایک ہزار روپیہ کرایہ، ہسپتال کا انڈور کاخرچہ اور ڈسچارج کے وقت 5روز کی دوائیاں بھی دی جائیں گی جبکہ کارڈیالوجی اور نیورولوجی ، سی ٹی سکین ، ایم ۱ٓر آئی وغیرہ کے اخراجات بھی اسی کارڈ کے ذریعے کئے جا سکیں گے۔

Leave a Reply