اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے اور اب تک ایک لاکھ 74ہزار 821 درخواستیں وصول کی جا چکی ہیں۔ منگل کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری حج سکیم پر عوام بھرپور اعتماد کا اظہار کررہے ہیں اور درخواستوں کا عمل جاری …
سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری، ایک لاکھ 74ہزار 821 درخواستیں موصول

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے اور اب تک ایک لاکھ 74ہزار 821 درخواستیں وصول کی جا چکی ہیں۔ منگل کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری حج سکیم پر عوام بھرپور اعتماد کا اظہار کررہے ہیں اور درخواستوں کا عمل جاری ہے، منگل کے روز شام سات بجے تک 1لاکھ 74ہزار 821 درخواستیں وصول کی جا چکی ہیں، یہ درخواستیں 14 بنکوں کی مختلف شاخوں کے ذریعے ملک بھر میں وصول کی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ بعض علاقوں میں برف باری اورسیلابی صورتحال کے پیش نظر 3 دن کی توسیع کے بعد سرکاری سکیم کیلئے حج درخواستیں 9 مارچ تک وصول کی جائیں گی جبکہ سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی 11 مارچ کو ہو گی۔








