انقرہ ۔ یکم اگست (اے پی پی) ترکی میں فوجی بغاوت کے دوران صدر رجب طیب اردگان کو گرفتار کرنے کیلئے آنے والے 11کمانڈوز کو گرفتار کرلیاگیاہے۔ پیر کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ناکام بغاوت کے دوران ترک صدر رجب طیب اردگان کو گرفتار کرنے کیلئے 25کمانڈوز ہوٹل میں داخل ہوئے تھے اور صدر کو گرفتارکرنے کی کوشش کی تھی۔ ان 25میں سے 11کمانڈوز کوسکیورٹی اداروں نے گرفتار …
فوجی بغاوت کے دوران صدراردگان کو گرفتار کرنے کیلئے آنے والے 11کمانڈوز کو گرفتار کرلیاگیا

مزید خبریں
انقرہ ۔ یکم اگست (اے پی پی) ترکی میں فوجی بغاوت کے دوران صدر رجب طیب اردگان کو گرفتار کرنے کیلئے آنے والے 11کمانڈوز کو گرفتار کرلیاگیاہے۔ پیر کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ناکام بغاوت کے دوران ترک صدر رجب طیب اردگان کو گرفتار کرنے کیلئے 25کمانڈوز ہوٹل میں داخل ہوئے تھے اور صدر کو گرفتارکرنے کی کوشش کی تھی۔ ان 25میں سے 11کمانڈوز کوسکیورٹی اداروں نے گرفتار کرلیا ہے ۔ ان کی گرفتاری ستی بیلی کے علاقے سے عمل میں لائی گئی ہے۔ حکام کے مطابق باقی مفرور کمانڈوز کی تلاش جاری ہے۔








