اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر مسلمہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے، بھارت نے قتل و غارت گری بند نہ کی تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ …
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین ریاض فتیانہ کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر مسلمہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے، بھارت نے قتل و غارت گری بند نہ کی تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت تمام بین الاقوامی فورمز پر پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے متعلق مو¿ثر آواز اٹھائی ہے جس کے مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت فوری طور پر نہتے کشمیریوں کی قتل و غارت گری سے باز آ جائے ورنہ اسے خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، بھارت دنیا میں اپنے سیکولر چہرے کو قائم رکھنے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے، دنیا کو اس کا اصل چہرہ اچھی طرح نظر آ گیا ہے، انسانی حقوق کے علمبردار ادارے فوری طور پر بھارتی جبر و ستم کا نوٹس لیتے ہوئے اس پر پابندیاں عائد کرے۔








