وفاقی جمہوریہ جرمنی کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل ایبرہارڈ زورن کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

راولپنڈی۔ 6 مارچ (اے پی پی) وفاقی جمہوریہ جرمنی کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل ایبرہارڈ زورن نے بدھ کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دفاعی اور سیکورٹی تعاون اور مجموعی علاقائی سلامتی صورتحال بالخصوص پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی سمیت باہمی دلچسپی …

راولپنڈی۔ 6 مارچ (اے پی پی) وفاقی جمہوریہ جرمنی کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل ایبرہارڈ زورن نے بدھ کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دفاعی اور سیکورٹی تعاون اور مجموعی علاقائی سلامتی صورتحال بالخصوص پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ جنرل ایبرہارڈ زورن نے خطے میں امن و سلامتی کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کی خدمات کا بھی ذکر کیا اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر چیف آف ڈیفنس سٹاف نے یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک آرمی کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Leave a Reply