رانچی ۔ 07 مارچ (اے پی پی) بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (کل) جمعہ کو رانچی میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ بھارتی ٹیم نے کینگروز کو پہلے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں …
بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں (کل) آمنے سامنے ہوں گی

مزید خبریں
رانچی ۔ 07 مارچ (اے پی پی) بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (کل) جمعہ کو رانچی میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ بھارتی ٹیم نے کینگروز کو پہلے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 8 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ابتدائی دو ون ڈے میں شاندار کامیابی کے بعد بھارتی کھلاڑی تیسرا میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری کے لئے پرعزم ہیں۔ دوسری جانب دو میچوں شکست کے باوجود آسٹریلوی ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے اور وہ تیسرا میچ جیت کر سیریز میں جاندار کم بیک کرنے کیلئے پر جوش ہیں۔ اس لئے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔








