وفاقی وزیر قومی صحت عامر محمود کیانی کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ جو لوگ ملک میں 40 سالوں سے حکمرانی کرتے رہے، صحت کے شعبہ پر اربوں روپے خرچ کرتے رہے، ان کا علاج ملک میں ہی ہونا چاہئے، پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ اور مضبوط تعلقات ہیں۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ جو لوگ ملک میں 40 سالوں سے حکمرانی کرتے رہے، صحت کے شعبہ پر اربوں روپے خرچ کرتے رہے، ان کا علاج ملک میں ہی ہونا چاہئے، پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ اور مضبوط تعلقات ہیں۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں 40 سالوں سے حکمرانی کرنے والے صحت پر اربوں روپے خرچ کرتے رہے، ایسے لوگوں کا علاج ملک میں ہی ہونا چاہئے جہاں عوام اپنا علاج کروا رہے ہیں، ان کے لئے بھی وہی ہسپتال ہیں جن کی حالت انہوں نے چالیس سالوں میں نہیں بدلی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جو کہہ رہے تھے کہ صحت کے شعبہ میں ماضی کی حکومتوں نے اچھا کام کیا ہے، اگر صحیح کام ہوا ہے، نئے ہسپتال اور علاج کے لئے جدید مشینری فراہم کی گئی ہے تو ان کو علاج کے لئے ملک سے باہر جانے کی کیا ضرورت پیش آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزراءو سرکاری افسران اور اراکین پارلیمنٹ کا بیرون ممالک سے علاج کروانے پر پابندی عائد کی ہے۔ سب کا علاج پاکستان میں ہو رہا ہے۔ عامر کیانی نے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب سے دیرینہ اور دوستی پر مبنی تعلقات ہیں، کوئی بھی مشکل وقت آئے سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو جاتا ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات مثالی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اس دوستی کی بناءپر سعودی عرب کا دورہ کیا۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے حوالے سے حکومت نے جو ایکشن لیا ہے اس سے عالمی سطح پر مثبت پیغام گیا ہے۔

Leave a Reply