وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا لکسمبرگ کے ہم منصب جین ایزلبورن سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان بھارت کیساتھ دو طرفہ معاملات پر ثالثی کیلئے یورپین یونین کے کردار کا خیر مقدم کریگا۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں لکسمبرگ کے اپنے ہم منصب جین ایزلبورن سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور لکسمبرگکے درمیان وفود کی سطح پر …

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان بھارت کیساتھ دو طرفہ معاملات پر ثالثی کیلئے یورپین یونین کے کردار کا خیر مقدم کریگا۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں لکسمبرگ کے اپنے ہم منصب جین ایزلبورن سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور لکسمبرگکے درمیان وفود کی سطح پر باہمی دلچسپی ،دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔اس کے علاوہ پاکستان کے ایف اے ٹی ایف سٹیٹس،پلوامہ حملے کے بعد صورتحال اور افغان امن عمل میں پیشرفت سے متعلق امور بھی زیر بحث لائے گئے۔ لکسمبرگ کے وزیر خارجہ نے دو علاقائی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کے نمایاں کردار کو سراہا اور جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کی رہائی کیلئے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطے میں کوئی بھی جنگ کا حامی نہیں۔انہوں نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ ہم امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں سہولت کی فراہمی پر پاکستان کے کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔انہون نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مذاکرات کے دوران صحت،توانائی سیکٹر،انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور ماحولیات سمیت تجارت کیلئے ترجیحی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو زیر بحث لا یا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان قیمتی جیمز سمیت قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور ہم اس شعبے میں لکسمبرگ کے تجربے سے استفادہ کرنے کے خواہاںہیں۔