اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے حکومتی اصلاحات ایجنڈے پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے قانونی اصلاحات، بنیادی سطح پر عوام کو بااختیار بنانے کیلئے نیا بلدیاتی نظام متعارف کرانے، گرین گروتھ پروگرام کے فروغ، فاٹا اصلاحات، تخفیف غربت سمیت مختلف شعبہ جات میں ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں …
وزیراعظم عمران خان کی صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس‘ حکومتی اصلاحات ایجنڈے پر عملدرآمد پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے حکومتی اصلاحات ایجنڈے پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے قانونی اصلاحات، بنیادی سطح پر عوام کو بااختیار بنانے کیلئے نیا بلدیاتی نظام متعارف کرانے، گرین گروتھ پروگرام کے فروغ، فاٹا اصلاحات، تخفیف غربت سمیت مختلف شعبہ جات میں ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ کابینہ نے حکومتی اصلاحات ایجنڈے پر عملدرآمد پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ کابینہ نے قانونی اصلاحات، بنیادی سطح پر عوام کو بااختیار بنانے کیلئے نیا بلدیاتی نظام متعارف کرانے، گرین گروتھ پروگرام کے فروغ، آبی اقدامات پر عملدرآمد، فاٹا اصلاحات، بلوچستان مفاہمت، تخفیف غربت، سرمایہ پاکستان اور نیشنل ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام سمیت اہم شعبوں میں ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس میں پولیس اصلاحات، جنوبی پنجاب اور کراچی میں بہتری سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اقتصادی محاذ پر مینوفیکچرنگ اور ایس ایم ای شعبہ کی بحالی، مالیاتی ہمہ جہتی، وزیراعظم کے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے، سیاحت اور ٹیکس اصلاحات، کاروبار میں آسانی اور توانائی کے شعبے پر پیشرفت پر بھی تفصیلی غور و خوض ہوا۔ تعلیم، صحت اور ویسٹ مینجمنٹ سسٹم سمیت سماجی شعبہ میں اصلاحات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی نے کابینہ کو گرین گروتھ پروگرام کے فروغ میں اب تک ہونے والی پیشرفت کے بارے میںآگاہ کیا۔ انہوں نے کابینہ کو خیبرپختونخوا اور پنجاب میں رواں موسم بہار کے دوران 150 ملین پودے لگانے پر پیشرفت کے بارے میں بھی بتایا۔ کابینہ کو کراچی گرین میٹرو پراجیکٹ اور ری چارج پاکستان پروگرام کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے گرین گروتھ پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ملک کو درپیش ماحولیاتی چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے معاشرہ کے تمام طبقوں کی شمولیت یقینی ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ماحولیات کے مسئلہ کو اٹھایا ہے جو ماضی میں نظر انداز رہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پہلے قدم کے طور پر حکومت وفاقی دارالحکومت کو ماڈل سٹی بنا رہی ہے اور وفاقی دارالحکومت میں صحت، تعلیم و دیگر شعبہ جات میں اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ شہری آبادی میں اضافہ، سرسبز علاقوں میں کمی، ویسٹ مینجمنٹ نظام اور سماجی شعبوں کے مسائل پر قابو پانے کیلئے ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی اس ماڈل کو اپنایا جائے گا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں لوکل گورنمنٹ بل جلد از جلد پیش کیا جائے۔ کابینہ نے 20 نومبر 2018ءسے 19 نومبر 2019ءتک مو¿ثر میسرز ایئر بلیو لمیٹڈ کے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کی تجدید کی بھی منظوری دی۔ اجلاس نے 26 فروری 2019ءکو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔ کابینہ نے محمد ارشد خان کو ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا میں ممبر پروڈکشن کوآرڈینیشن، بریگیڈیئر ندیم اقبال کو ممبر پروڈکشن کنٹرول ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ تعینات کرنے کی منظوری دی۔ بریگیڈیئر محمد شفیع کو پی او ایف بورڈ اور ایچ آئی ٹی بورڈ میں ممبر وزارتی کوآرڈینیشن تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے مالی سال 2017-18ءاور ضمنی گرانٹس مالی سال 2018-19ءکیلئے زائد اخراجات کو باقاعدہ کرنے کی بھی مو¿ثر بہ ماضی منظوری دی۔ وزارت خزانہ ڈویژن نے سال 2018ءکیلئے آڈٹ اوور سائٹ بورڈ کا آڈٹ شدہ مالیاتی گوشوارہ اور کابینہ سالانہ رپورٹ پیش کی۔ کابینہ نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے نیشنل بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے بارے میں ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دی۔ کابینہ نے یکم اور 2 مارچ 2019ءکو ابوظہبی میں او آئی سی وزراءخارجہ کونسل کے 46ویں اجلاس کے دوران طے پانے والے او آئی سی چارٹر معاہدوں پر دستخط اور توثیق کی بھی منظوری دی۔ کابینہ نے سفارتی، سرکاری اور سروس پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے پاکستان اور کیوبا کے درمیان ویزا ختم کرنے کے معاہدہ کی بھی منظوری دی۔ کابینہ کو تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کی طرف سے سرکاری ملکیت اثاثہ جات کی نشاندہی کے بارے میں پیشرفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ کابینہ نے پاکستان ریونیو آٹومیشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ازسرنو تشکیل کی تجویز بھی منظور کر لی۔ وفاقی کابینہ نے عمومی شماریات (ازسرنو تنظیم) ایکٹ 2011ءکی شق 7 کے تحت پاکستانی ادارہ شماریات کے ممبر گورننگ کونسل کی حیثیت سے ڈاکٹر محمد اقبال اور ڈاکٹر سیّد محمد عارف کی دوبارہ تعیناتی کی بھی منظوری دی۔ کابینہ نے 27 فروری 2019ءکو توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔ کابینہ نے تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ پر عملدرآمد کے بارے میں وزارت توانائی پاکستان اور تاپی پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ کے درمیان میزبان حکومتی معاہدہ کے حوالہ ہیڈز آف ٹرمز کی بھی منظوری دی۔








