اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور لکسمبرگ کے درمیان وسیع تر دوطرفہ تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے آئی ٹی، صحت اور صاف توانائی کے شعبوں میں لکسمبرگ کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے یہ بات لکسمبرگ کے وزیر خارجہ اور یورپی امور جین ایسل بورن سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات …
وزیراعظم عمران خان سے لکسمبرگ کے وزیر خارجہ اور یورپی امور جین ایسل بورن کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور لکسمبرگ کے درمیان وسیع تر دوطرفہ تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے آئی ٹی، صحت اور صاف توانائی کے شعبوں میں لکسمبرگ کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے یہ بات لکسمبرگ کے وزیر خارجہ اور یورپی امور جین ایسل بورن سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ بھارت کے ساتھ موجودہ صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے کشیدگی کم کرنے اور بات چیت کے ذریعے تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔ لکسمبرگ کے وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کو یورپی یونین کے لئے ایک اہم ملک قرار دیتے ہوئے اتفاق کیا کہ دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے پاکستان کو ”لکسمبرگ گرین فنانس“ سے استفادہ کرنے کی دعوت دی جو سماجی اور پائیدار سیکورٹیز کا ایک خصوصی پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے بدعنوانی کے خاتمے اور بہتر اسلوب حکمرانی کے فروغ کے لئے حکومت کے اقدامات کو سراہا۔








