وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ایران کے سپریم لیڈر کے بین الاقوامی امور کے سینئر مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کی ملاقات

تہران ۔ 07 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایران کے سپریم لیڈر کے بین الاقوامی امور کے سینئر مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون، ریل رابطہ کے ذریعہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ، سرحدوں کی حفاظت اور علاقائی استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر نے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنائی کےلئے پاکستانی صدر …

تہران ۔ 07 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایران کے سپریم لیڈر کے بین الاقوامی امور کے سینئر مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون، ریل رابطہ کے ذریعہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ، سرحدوں کی حفاظت اور علاقائی استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر نے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنائی کےلئے پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ وفاقی وزیر نے پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے معاشی سرگرمیوں اور ریل روابط کے ذریعہ دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت پر زور دیا۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے 1986ءمیں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کے بحثیت ایرانی صدر دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی عوام کی طرف سے ان کے تاریخی استقبال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک اہم پڑوسی ملک ہے اور ایران پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔ وفاقی وزیر نے کشمیری عوام کی حمایت کےلئے ایران کے سپریم لیڈر کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply