چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر میں پاکستانی خواتین کی ملک و قوم کی ترقی میں گراں قدر خدمات کو خراج تحسین

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر میں پاکستانی خواتین کی ملک و قوم کی ترقی میں گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔پاکستانی خواتین نے ثابت کیا ہے کہ وہ کسی بھی شعبہ میں مردوں سے کم نہیں۔اس اہم موقع پر ہمیں یہ عہد بھی کرنا چاہئے کہ ہم ایسا …

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر میں پاکستانی خواتین کی ملک و قوم کی ترقی میں گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔پاکستانی خواتین نے ثابت کیا ہے کہ وہ کسی بھی شعبہ میں مردوں سے کم نہیں۔اس اہم موقع پر ہمیں یہ عہد بھی کرنا چاہئے کہ ہم ایسا ماحول بنائیں گے جو خواتین کے آگے بڑھنے میں رکاوٹ نہ بنے۔عورت ماں بھی ہے،بہن بھی، بیٹی بھی، زندگی کے ہر روپ میں عورت ایک مقدس مقام اور اہم کردار ادا کرتی ہوئی نظرآتی ہے۔ آج ہمیں فخر کرنا چاہیے کہ ہر میدان میں چاہے وہ کھیل ہو، سیاست ہویا تعلیمی میدان ہو خواتین مردوں کے شانہ بشانہ بلکہ ان سے ایک قد م آگے نظر آتی ہیں ۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھنے کےلئے مواقع فراہم کرنے کے پیش نظر موثر اقدامات کیے گئے ہیںتاہم اس سلسلے میں مزید کوششیں کرنے کی ضرورت ہے تاکہ خواتین کو تعلیم،کام کرنے کے مواقوں ، تنخواہوں میں برابر ی حاصل ہو اور آزادی سے اپنے فیصلے کرنے میں دقت نہ ہو۔خواتین کے استعداد کار کی بھرپور تحسین اور حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے اور ہمیں زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین میں بہترین سہولتیں فراہم کرنے کا عزم کرنا چاہیے۔زندگی کے ہر شعبے میں پاکستانی خواتین نے نمایاں کردار ادا کیا ہے اور سیاست کے شعبے میں بھی وہ مردوں کے پیچھے نہیں ہیں اور سینیٹ آف پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں اہم قانون سازی خواتین کی طرف سے متعارف کرائی گئی ہے۔

Leave a Reply