اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے کہاہے کہ ترقی پسند معاشرے کی تشکیل کے لیے خواتین کے حقوق کا تحفظ ناگزیر ہے،خواتین کو ہر شعبے میں یکساں مواقع فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ یہ بات انہوں نے عالمی یوم نسواں کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خواتین نے …
ترقی پسند معاشرے کی تشکیل کے لیے خواتین کے حقوق کا تحفظ ناگزیر ہے،خواتین کو ہر شعبے میں یکساں مواقع فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کا عالمی یوم نسواں کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے کہاہے کہ ترقی پسند معاشرے کی تشکیل کے لیے خواتین کے حقوق کا تحفظ ناگزیر ہے،خواتین کو ہر شعبے میں یکساں مواقع فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ یہ بات انہوں نے عالمی یوم نسواں کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خواتین نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے، خواتین کو آگے لانے اور ان کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ سپیکر نے کہاکہ موجودہ حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انہیں محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے، دنیا بھر میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک اور ان پر جبر و تشد کا نشانہ بنانے کے معاملے پر عالمی برادری کو خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششیں کرنےکی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے قانون سازی کے ذریعے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، اسلام خواتین کو مساوی حقو ق اور احترام دیتا ہے اور صنفی امتیاز کی سختی سے ممانعت کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کے حقوق کے بارے میں منفی سوچ اور رویوں کو بدلنے اور انہیں قومی دھارے میں لانے کے لیے باہمی شراکت داری کے ذریعے خواتین کو معاشرے میں ان کا جائز مقام دیا جا سکتا ہے، خواتین کو معاشی طورپر بااختیار بنانے کے لیے اقتصادی شعبوں میں خواتین کو آگے لانے اور ان کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔سپیکر نے کہاکہ اقتصادی شعبوں میں خواتین کو آگے لاکر اور ان کی حوصلہ افزائی کے ذریعے انہیں معاشی طورپر بااختیار بنایا جا سکتا ہے، ہم پاکستان کو ایسا ملک بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جہاں خواتین کو عزت اور خود اعتمادی کے ساتھ زندگی کے ہر شعبے میں حصہ لینے کے مواقع میسر ہونگے۔ ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے اپنے پیغام میں کہاکہ پاکستان کی نصف سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے اور ان کے حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔آئینِ پاکستان خواتین کو جانی اور مالی تحفظ ، کام ، کاروبار، تعلیم اور آزادی کے ساتھ پیشیے کے انتخاب، سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ضمانت دیتا ہے ، موجودہ حکومت خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے مختلف اقدامات ا±ٹھارہی ہے ۔








