اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر اور خاص طور پرپاکستانی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین تمام شعبوں میں بھر پور کردار ادا کر رہی ہیں اور پاکستان کی خواتین کھیل ،مسلح افواج، پولیس اور شعبہ ہائے زندگی میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں۔انہوں نے کہا …
پاکستانی خواتین اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہیں،خواتین کومختلف شعبہ ہائے زندگی میںمواقع فراہم کیے جارہے ہیں، سینیٹر سلیم مانڈوی والا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر اور خاص طور پرپاکستانی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین تمام شعبوں میں بھر پور کردار ادا کر رہی ہیں اور پاکستان کی خواتین کھیل ،مسلح افواج، پولیس اور شعبہ ہائے زندگی میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح اور بیگم رعنا لیاقت علی خان نے سیاست میں خواتین کو بہت پروموٹ کیااوربیگم نصرت بھٹو نے تمام رکاوٹوںکے باجودسیاسی جدوجہد جاری رکھی اور شہید محترمہ بے نظیربھٹو تمام خواتین کےلئے رول ماڈل ہیں۔ سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر سید شبلی فراز اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ محمد ظفرالحق نے بھی خواتین کی سیاست ، معیشت اور سماجی میدانوں میں موثر کردار کو سراہا اور کہا کہ خواتین کومختلف شعبہ ہائے زندگی میںمواقع فراہم کیے جارہے ہیں اور انہوں نے زندگی کے ہر میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے ۔








