وفا قی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی خیبر پریس کلب کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی)وفا قی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں شہید ہونے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع خیبر کے صحافیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قلمی جہاد کیا۔وہ جمعہ کو ضلع خیبر (باڑہ) پریس کلب کے وفد سے گفتگوکررہے تھے۔ وفد نے وزیر اطلاعات کو باڑہ کے …

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی)وفا قی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں شہید ہونے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع خیبر کے صحافیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قلمی جہاد کیا۔وہ جمعہ کو ضلع خیبر (باڑہ) پریس کلب کے وفد سے گفتگوکررہے تھے۔ وفد نے وزیر اطلاعات کو باڑہ کے صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت آزادی اظہار کے بنیادی آئینی حق پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے صحافیوں کو پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کے لئے مقامی سطح پر سہولیات میسر ہونا چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ شہید صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیئے تقاریب منعقد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر کی تین تحصیلوں باڑہ، جمرود اور لنڈی کوتل میں پریس کلبز کو بہتر کرنے کے لئے اقدامات کریں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور ایم این اے اقبال آفریدی کی مشاورت سے لائحہ عمل بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو باخبر رکھنے کے لئے ان اضلاع میں ریڈیو نشریات اور اطلاعات کی فراہمی کے شعبے کو مزید بہتر بنائیں گے۔

Leave a Reply