آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان، شعیب ملک کپتان ہوں گے

کراچی ۔ 08 مارچ (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے16 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے، شعیب ملک اس ٹور میں ٹیم کی کپتانی کریں گے، عمر اکمل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے فاسٹ بالرمحمد حسنین کو پہلی مرتبہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچز پر …

کراچی ۔ 08 مارچ (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے16 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے، شعیب ملک اس ٹور میں ٹیم کی کپتانی کریں گے، عمر اکمل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے فاسٹ بالرمحمد حسنین کو پہلی مرتبہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 22 مارچ سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہورہی ہے، قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو اس سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے جن کی جگہ شعیب ملک قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ آسٹریلیا کے خلاف سکواڈ میں عابد علی جگہ بنانے میں کامیاب رہے اور سرفراز احمد کی غیرموجودگی میں وکٹ کیپنگ کے فرائض محمد رضوان انجام دیں گے۔سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، حارث سہیل، عماد وسیم، عمر اکمل، شان مسعود، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد عباس، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، سعد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان5 ون ڈے میچز کی سیریز22 سے 31 مارچ تک یو اے ای میں ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ22 اور دوسرا24 مارچ کو شارجہ میں کھیلا جائے گا، سیریز کا تیسرا میچ27 مارچ کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا، جبکہ چوتھا اور پانچواں ون ڈے میچ29 اور31 مارچ کودبئی میں شیڈول ہے۔ ورلڈ کپ سے قبل شیڈول اس سیریز کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس سیریز کے نتائج سے میگا ایونٹ کی تیاریوں کا اندازہ ہونے کے ساتھ کھلاڑیوں کی خوبیوں اور خامیوں کا بھی علم ہو جائے گا۔

Leave a Reply