پی ایس ایل فور میں (آج)ایک میچ کا فیصلہ ہو گا، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی

کراچی۔ 09 مارچ (اے پی پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں (آج) اتوار کو ایک میچ کا فیصلہ ہو گا، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فور میں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلے جاری ہیں، اسی سلسلے میں آج اتوار کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز …

کراچی۔ 09 مارچ (اے پی پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں (آج) اتوار کو ایک میچ کا فیصلہ ہو گا، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فور میں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلے جاری ہیں، اسی سلسلے میں آج اتوار کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں چھ، چھ فتوحات کے ساتھ پہلے ہی پلے آف میں جگہ چکی ہیں جبکہ دو ٹیموں کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پلے آف میں جگہ بنانے کیلئے دوڑ جاری ہے، اسلام آباد کا ایک جبکہ قلندرز اور کنگز کے دو، دو میچز باقی ہیں۔ کوئٹہ اور کراچی کے درمیان شیڈول میچ کنگز کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، فتح کی صورت میں اس کے پلے آف میں پہنچنے کے امکانات بڑھ جائیں گے جبکہ شکست کی صورت میں اس کی مشکلات بڑھ جائیں گی۔ 11 مارچ کو آخری دو میچز کھیلے جائیں گے جن میں لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہو گا۔

Leave a Reply