حکومت اور سکیورٹی فوسز دہشتگردی پر قابو پانے کے لئے پرعزم ہیں ،عبدالقیوم خان

164

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمالیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے یوم آزادی کے مہینے کے دوران سکیورٹی فورسز نے ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لئے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ریڈیو پاکستاںن سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت کو برسر اقتدار آتے ہی بہت سارے چیلنجز کا سامنا تھا جس میں بلوچستان کی صورتحال ، سرحد وں پر عدم استحکام اور دہشتگردی جیسے مسائل شامل تھے ۔ انھوں نے کہاکہ یہ موجودہ حکومت کی کامیابی ہے کہ وہ سکیورٹی فورسز اور عوام کے بھرپور تعاون سے ان تمام مشکلات قابو پانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم خان نے کہا ہے کہ حکومت اور سکیورٹی فوسز دہشتگردی پر قابو پانے کے لئے پرعزم ہیں اور یہ آپریشن آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رکھا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ عالمی برادری نے بھی دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ہے اور پاک افواج بھی اس چیلج سے نمٹنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔