ویلنگٹن ۔ 10 مارچ (اے پی پی) بنگلہ دیشی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 211 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، تمیم اقبال کے سوا بنگال ٹائیگرز کا کوئی بھی کھلاڑی کیویز بائولرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا، تمیم اقبال 74 رنز بنا کر نمایاں رہے، نیل واگنر نے 4 اور ٹرینٹ بولٹ نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں نیوزی …
بنگلہ دیشی ٹیم دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 211 رنز پر آئوٹ، نیوزی لینڈ نے 2 وکٹوں پر 38 رنز بنا لئے،

مزید خبریں
ویلنگٹن ۔ 10 مارچ (اے پی پی) بنگلہ دیشی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 211 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، تمیم اقبال کے سوا بنگال ٹائیگرز کا کوئی بھی کھلاڑی کیویز بائولرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا، تمیم اقبال 74 رنز بنا کر نمایاں رہے، نیل واگنر نے 4 اور ٹرینٹ بولٹ نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 38 رنز بنا لئے تھے اور اسے بنگلہ دیش کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 173 رنز درکار ہیں، روز ٹیلر 19 اور کپتان کین ولیمسن 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ اتوار کو ویلنگٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز دونوں ٹیموں کے درمیان جب میچ شروع ہوا تو کیوی قائد نے ٹاس جیت کر پہلے مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 211 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، تمیم اقبال کے سوا کوئی بھی کھلاڑی کیویز بائولرز کے سامنے زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکا، تمیم نے 74 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا، شادمان اسلام 27، مومن الحق 15، محمد متھن 3، سومیا سرکار 20، کپتان محموداللہ 13، لٹن داس 33 تیجل اسلام 8، ابوجاوید 4 مستفیض الرحمان اور عبادت حسین بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے،








