کراچی۔ 10 مارچ (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں (کل) پیر کو آخری دو میچز کے فیصلے ہوں گے، لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا پشاور زلمی سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فور اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے، اسی سلسلے میں آج پیر کو آخری دو میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد پلے …
پی ایس ایل فور میں (کل)آخری دو میچز کھیلے جائیں گے

مزید خبریں
کراچی۔ 10 مارچ (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں (کل) پیر کو آخری دو میچز کے فیصلے ہوں گے، لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا پشاور زلمی سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فور اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے، اسی سلسلے میں آج پیر کو آخری دو میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد پلے آف میچز کا مرحلہ کھیلا جائے گا۔ آج پیر کو شیڈول پہلے میچ میں قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز اور دوسرے میچ میں کراچی کنگز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہو گا۔ اس کے بعد کوالیفائر ون میچ پوائنٹس ٹیبل پر دو ٹاپ پوزیشنز کی ٹیموں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان 13 مارچ کو کھیلا جائے گا، فاتح ٹیم براہ راست فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے گی جبکہ رنر اپ کو ایک اور موقع ملے گا، تیسری اور چوتھی نمبر کی ٹیموں کے درمیان ایلیمنیٹر میچ 14 مارچ کو کھیلا جائے گا








