عراق میں ‘عاجلانہ پھانسیوں’ پر اقوام متحدہ کی تشویش

156

اقوام متحدہ۔ 2 اگست (اے پی پی) عراق میں عدلیہ کی جانب سے جلد بازی میں قیدیوں کو دی جانے والی پھانسی کی سزاوں پر اقوام متحدہ نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بغداد حکومت سے پھانسی کی سزاوں پرنظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بغداد حکومت کی طرف سے قیدیوں کو حالیہ دنوں میں دی جانے والی موت کی سزاوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان سزاوں میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ اس سے قبل گذشتہ ماہ عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد میں تاخیر کے اسباب کے تعین کے لیے ایک کمیشن کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ حکومت ایک کمیشن قائم کرے گی جو سزائے موت پانے والے قیدیوں کی سزاوں پر کم سے کم وقت میں عمل درآمد کی سفارشات مرتب کرے گا۔