اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ایوان بالاءعدالتی نظام میں اصلاحات اور صوبوں کے دور دراز علاقوں میں ہائیکورٹ کے بنچوں کے قیام کےلئے ضروری قانون سازی کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودہا، میانوالی اور خوشاب بار ایسوسی ایشنز کے نمائندہ وفد سے پارلیمنٹ ہاﺅس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد سے ملاقات کے دوران سینیٹر …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی سرگودہا، میانوالی اور خوشاب بار ایسوسی ایشنز کے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ایوان بالاءعدالتی نظام میں اصلاحات اور صوبوں کے دور دراز علاقوں میں ہائیکورٹ کے بنچوں کے قیام کےلئے ضروری قانون سازی کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودہا، میانوالی اور خوشاب بار ایسوسی ایشنز کے نمائندہ وفد سے پارلیمنٹ ہاﺅس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد سے ملاقات کے دوران سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی بھی موجود تھے۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ صوبائی دارالحکومتوں سے دور دراز علاقوں میں ہائیکورٹ کے بنچ نہ ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے موجود بنچ مقدمات کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ کی وجہ مسائل کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقدمات کے التواءکی بڑی وجہ ججز اور بنچوں کی کمی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانو ن و انصاف اور دیگر متعلقہ ادارے اس سلسلہ میں مختلف اقدامات اٹھا رہے ہیں جس سے نہ صرف عدالتی نظام کو مزید مو¿ثر بنانے میں مدد ملے گی بلکہ انصاف کی فوری فراہمی میں بھی معاونت حاصل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہاﺅس اور فیڈریشن کا بنیادی مقصد صوبائی اکائیوں کی عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کےلئے قانون سازی اور اقدامات تجویز کرنا ہے۔ وفد نے چیئرمین سینیٹ کو بتایا کہ سرگودہا ڈویژن میں ہائیکورٹ کا بنچ نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ متعلقہ بار ایسوسی ایشنز اس مسئلہ کے حل کےلئے مستقل بنیادوں پر ہڑتالیں کر رہی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے بار ایسوسی ایشنز کو مسائل کے حل کےلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔








