اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر مرزا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر سے 537 ملین برآمد کر لئے گئے ہیں اور یہ رقم قومی خزانے میں جمع کروا دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ جلد ہی دوسرے مرحلے میں بھی سات ارب روپے برآمد کر …
بدعنوان عناصر سے 537 ملین برآمد کر لئے گئے ہیں، بیرسٹر مرزا شہزاد اکبر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر مرزا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر سے 537 ملین برآمد کر لئے گئے ہیں اور یہ رقم قومی خزانے میں جمع کروا دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ جلد ہی دوسرے مرحلے میں بھی سات ارب روپے برآمد کر لئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جعلی اکاو¿نٹس کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اپنے خلاف مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی طرف سے لگائے جانے والے سنگین الزامات کا بھی کوئی جواب نہیں دیا، بلاول بھٹو کی نواز شریف کے ساتھ جیل میں ہونے والی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات کرپشن کے مقدمات چھپانے کی غرض سے کی گئی۔








