ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی پاکستان تحریک انصاف کے منتظم اعلیٰ سیف اللہ نیازی سے ملاقات، منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ سیف اللہ نیازی کی بطور منتظم اعلیٰ پاکستان تحریک انصاف تقرری کا فیصلہ نہایت خوش آئند ہے، تحریک انصاف کیلئے سیف اللہ نیازی کی بے مثال قربانیاں ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے منتظم اعلیٰ سیف اللہ نیازی سے …

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ سیف اللہ نیازی کی بطور منتظم اعلیٰ پاکستان تحریک انصاف تقرری کا فیصلہ نہایت خوش آئند ہے، تحریک انصاف کیلئے سیف اللہ نیازی کی بے مثال قربانیاں ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے منتظم اعلیٰ سیف اللہ نیازی سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے منتظم اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر سیف اللہ نیازی کو مبارکباد دیتے کہا کہ سیف اللہ نیازی کی محنت سے تحریک انصاف آج ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے۔ سیف اللہ نیازی کی قیادت میں تحریک انصاف کو ادارہ بنانے کا وزیر اعظم کا وژن شرمندہ تعبیر ہوگا۔ قاسم سوری نے مزید کہا کہ کارکنان اتحاد و اتفاق سے آگے بڑھیں اور وزیر اعظم کے دیرینہ ساتھی کا تنظیمِ نو میں ساتھ دیں۔ سیف اللہ نیازی نے جذبات، دعاو¿ں اور نیک تمناو¿ں کے اظہار پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply