سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا نیوزی لینڈ کی ایوان نمائندگان کے سپیکر ٹریور میلارڈکو خط، کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گرد حملوں کی مذمت

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے عوام اور حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات نیوزی لینڈ کی ایوان نمائندگان کے سپیکر ٹریور میلارڈکے نام اپنے خط میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے عوام اور حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات نیوزی لینڈ کی ایوان نمائندگان کے سپیکر ٹریور میلارڈکے نام اپنے خط میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی ان بیہمانہ اور بزدلانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے جن میں معصوم نمازی شہید اور زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں جن کے پیارے ان حملوں میں ان سے جدا ہوئے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کی ایوان نمائندگان کے سپیکر کو غمزدہ خاندانوں کو پاکستان کی قومی اسمبلی کی طرف سے یکجہتی کا پیغام پہنچانے کےلئے کہا۔ سپیکر نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی اس بات پر مکمل یقین رکھتی ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور وہ رنگ و نسل کا امتیا ز کئے بغیر انسانیت کو نشانہ بنا رہے ہیں اور پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردوں کی ان بزدلانہ کاروائیوں کا نشانہ بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انسانیت، امن اور ترقی کےلئے اس ناسور کے خاتمہ کےلئے پرعزم ہے۔ انہو ں نے پاکستان کے عوام کی طرف سے مکمل حما یت کا یقین دلاتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نیوزی لینڈ کی بہادر قوم اس صدمہ سے جلد باہر آ جائے گی۔ 

مزید خبریں

Leave a Reply