وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان میں ہائیر ایجوکیشن کی ترقی کیلئے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی کے ہمراہ تربت یونیورسٹی میں پاکستان بیت المال اور تربت یونیورسٹی میں طے پانے والے 2سالہ معاہدہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ …

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان میں ہائیر ایجوکیشن کی ترقی کیلئے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی کے ہمراہ تربت یونیورسٹی میں پاکستان بیت المال اور تربت یونیورسٹی میں طے پانے والے 2سالہ معاہدہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے اس موقع پر کہا کہ علاقہ کے مسائل کا بخوبی ادراک ہے اور یہی وجہ ہے کہ خطہ میں بیت المال کو زیادہ سے زیادہ فعال بنانے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ زبیدہ جلال نے کہا کہ تربت یونیورسٹی میں جلد آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے ساتھ بیت المال کا 2 سالہ معاہدے کے تحت ہر سال یونیورسٹی کے غریب طلباءو طالبات کے سکالر شپ کی مد میں بیت المال 50 لاکھ روپے فراہم کرے گا، ضلع کیچ میں بیت المال پہلی مرتبہ ایک جامع حکمت عملی سے کام کرنے جا رہا ہے، ضلع کیچ میں کینسر اور تھیلسیمیا کے مریضوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے کہا کہ علاقہ میں پہلی دفعہ پاکستان بیت المال اور تربت یونیورسٹی کے درمیان ایک باقاعدہ معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت ہر سال تربت یونیورسٹی کو پاکستان بیت المال سکالر شپ کی مد میں 50 لاکھ روپے فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کیچ ایک دور افتادہ علاقہ ہے، وفاقی وزیر زبیدہ جلال کی علاقہ کے لوگوں کے ساتھ دلی وابستگی کے جذبہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی علاقہ کے لوگوں سے محبت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے کہ آج کے معاہدے پر دستخط وفاقی وزیر زبیدہ جلال کی کاوشوں کا نتیجہ ہے اور اس معاہدے کے تحت سکالر شپ پر پڑھنے والے طلباءو طالبات ان کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کینسر میں مبتلا لوگوں کے حوالے بیت المال حکمت عملی وضع کر رہی ہے۔ اس موقع پر میڈیا بریفنگ میں منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباسی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو پہلے مرحلہ میں ایک ماہ کے راشن کی فراہمی ممکن بنائی ہے اور آگے چل کر انہیں محفوظ مقام پر گھر بنا کر دیئے جائیں گے اور اسلام آباد جا کر اس پر کام کریں گے تاکہ اچھا پیکیج لے کر آ جائیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply