دفترخارجہ کی نیوزی لینڈ میں دہشت گردی واقعے میں لاپتہ 9 پاکستانیوں کی فہرست جاری

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) دفترخارجہ نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعے میں 9 لاپتہ پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ ہفتہ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ واقعے کے بعد 34 سالہ سید جہانداد علی، 22 سالہ طلحہٰ نعیم(ایبٹ آباد)، 40سالہ سہیل شاہد، 26 سالہ سید اریب احمد (کراچی) جبکہ راولپنڈی کے رہائشی ہارون محمود، ذیشان رضا …

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) دفترخارجہ نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعے میں 9 لاپتہ پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ ہفتہ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ واقعے کے بعد 34 سالہ سید جہانداد علی، 22 سالہ طلحہٰ نعیم(ایبٹ آباد)، 40سالہ سہیل شاہد، 26 سالہ سید اریب احمد (کراچی) جبکہ راولپنڈی کے رہائشی ہارون محمود، ذیشان رضا ان کے والد اوروالدہ لاپتہ ہیں۔ ایبٹ آباد کے نعیم راشد سے متعلق تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں،نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمیشن اپنے شہریوں سے متعلق تفصیلات اکٹھی کررہا ہے۔ دہشت گردی کے واقعہ میں زخمی ہونے والے حافظ آباد کے رہائشی محمد امین کی حالت تشویش ناک ہے اور وہ ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے شعبہ میں زیر علاج ہے۔

Leave a Reply