نیوزی لینڈ کے حکام نے کرائسٹ چرچ کے المناک واقعہ میں 6پاکستانیوں کے موت کی تصدیق کردی، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) نیوزی لینڈ کے حکام نے کرائسٹ چرچ کے المناک واقعہ میں 6پاکستانیوں کے موت کی تصدیق کردی۔ہفتہ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے حکام نے34 سالہ سید جہانداد علی،40سالہ سہیل شاہد،26 سالہ سید اریب احمد (کراچی)،راولپنڈی کے رہائشی ہارون محمود، ایبٹ آباد کے نعیم راشد اور انکے 22 سالہ بیٹے طلحہٰ نعیم …

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) نیوزی لینڈ کے حکام نے کرائسٹ چرچ کے المناک واقعہ میں 6پاکستانیوں کے موت کی تصدیق کردی۔ہفتہ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے حکام نے34 سالہ سید جہانداد علی،40سالہ سہیل شاہد،26 سالہ سید اریب احمد (کراچی)،راولپنڈی کے رہائشی ہارون محمود، ایبٹ آباد کے نعیم راشد اور انکے 22 سالہ بیٹے طلحہٰ نعیم کی موت کا اعلان کیا ہے جبکہ دیگر تین پاکستانی ذیشان رضا ان کے والد اوروالدہ تاحال لاپتہ ہیں۔لاپتہ افراد سے متعلق تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

Leave a Reply